Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا بے قابو، کراچی میں 45، حیدرآباد میں 14 اور جامشورو میں 2 نئے کیسز سامنے آگئے

0 255

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ میں 61 نئے کیس کے ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، تعداد 57 ہوگئی ہے، جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کرونا متاثرین کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، حیدآباد کے کرونا کیسز کی رپورٹ منفی آنے تک مریضوں کو زیر اعلاج رکھا جائے گا، اب تک سندھ میں 41 کرونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.