Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران میں کورونا سے بچاوؑ کے لیے شراب پینے والے 300 افراد جاں بحق ہوگئے

0 181

تہران (آن لائن نیوز روم) ایران میں کورونا سے بچاؤ کے لیے میتھنول اعلی معیار کی الکوحل پینے سے اموات کا سلسلہ رکنے مین نہیں آرہا۔ اطلاعات کے مطابق پورے ایران میں ایک ہزار سے زائد افراد میتھنول پینے سے متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 300 اموات ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس سے ایران میں 2 ہزار 640 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں مجموعی طور پر 38 ہزار 309 اس وائرس سے متاثر ہیں۔ اسی طرح 12 ہزار 391 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ میتھنول کورونا وائرس کا توڑ ہے اس افواہ کے بعد پورے ایران میں لوگوں نے کثرت سے اعلی قسم کی الکوحل پینی شروع کر دی تھی۔ ایران میں کسی بھی قسم کی الکوحل کے استعمال پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ اور کوڑوں کی سزا ہے۔ انقلاب اسلامی کے بعد سے چالیس سے زائد شراب کی فیکٹریاں فارماسیوٹیکل اور سینی ٹائزر بنانے لگیں تھیں۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے پروپیگنڈے چل رہے ہیں۔ لوگ ان پر عمل درآمد کرکے اپنی زندگیوںکو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے نسخوں سے دور رہا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.