Ultimate magazine theme for WordPress.

عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے کورونا کو مذاق بنا دیا، زیر علاج مرنے والے شخص کے دو ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری

0 173

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی وباء کو مذاق بنا دیا، اسپتال میں داخل مریض کا پہلے کورونا پھر فوڈ پوائزننگ سے موت کا اعلان کرکے زیر علاج مرنے والے شخص کے دو ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کردئیے، فاروق حسین نامی شخص کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اہل خانہ 27 مارچ کو عباسی شہید اسپتال لے کر پہنچے ، ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے فاروق کو آئی سی یو میں داخل کرلیا ، فاروق حسین کا آج دوپہر عباسی شہید اسپتال کے آئی سی یو میں انتقال ہوگیا، اسپتال انتظامیہ نے فاروق حسین کی کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر ہلاکت کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔ سرٹیفیکیٹ دیکھ کر اہل خانہ مشتعل ہوگئے اور کہا کہ فاروق حسین کورونا کا مریض تھا تو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا، کورونا کا مریض تھا تو آئی سی یو میں رکھ کر دیگر مریضوں کی زندگی خطرے سے کیوں دوچار کی گئی،کورونا کا مریض تھا تو اسے حفاظتی انتظامات کے تحت متعلقہ اسپتال کیوں منتقل نہیں کیا گیا۔ احتجاج اور شور شرابا کرنے پر ڈاکٹر نے فاروق حسین کی موت کا سرٹیفکیٹ تبدیل کردیا۔ کرونا وائرس کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ واپس کرکے زہرخورانی کا موت کا پروانہ لے کر اہل خانہ چلے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.