Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹنڈو الہیار میں امدادی سامان کی تقسیم بھی سیاست کا شکار ہوگئی، علی پلھ نے کئی سوال کھڑے کردیئے

0 120

ٹنڈو الہیار (آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹنڈوالھیار کے صدر ایڈوکیٹ علی پلھ نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہیار کو ایک خط لکھ کر حقداروں میں امداد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کردی ہے۔ ایڈوکیٹ علی پلھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ھم سب جانتے ہیں  کرونا وبا کی وجہ سے آپ کا آفیس ضلع ٹنڈوالہیار میں اس وقت کئی چیلنجز سے ایک ساتھ نمٹ رہا ہے۔ ھم پہلے بھی خط لکھ کر آپ کو ،ان حالات سے مقابلہ کرنے کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔ ھم اپنے خدشات آپ کے ساتھ شہیر کرنا چاہتے ہیں، جو ضلع ٹنڈوالہیار میں امداد کی منصفانہ تقسیم میں روکاوٹ بن سکتے ہیں۔ علی پلھ نے کہا ہے کہ فہرستوں کی ترتیب میں سیاسی مداخلت روکی جائے،  ھمیں شہر، گاوں ، یو سیز، اور واڈز سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ سیاسی وابستگی کی بنا پر مستحقین کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ھماری تجویز ہے کہ فہرستوں کی ترتیب کے عمل میں اساتذہ، این جی ایوزکے نمائندے اور ضلع میں اچھی ساخت رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ علی پلھ نے خط میں مزید کہا ہے کہ لوگ ڈی سی آفس کے عملے کے ذریعہ لکھے گئے ناموں پر سوال اٹھا رہے ہیں، اس لیئے ھم سفارش کرتے ہیں کہ مستحق افراد کے ناموں کے ساتھ این آئی سی نمبروں کا بھی ذکر کیا جائے اور فہرست کو عام کیا جائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ کون وصول کر رہا ہے۔  اس مشق سے امداد کی تقسیم کے عمل میں شفافیت میں بہتری آئے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.