Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ پولیس نے فریکچرکی وجہ سے گھر میں موجود علامہ مرزا یوسف حسین اور بیٹوں پر جعلی مقدمی درج کرلیا

0 113

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) ‘سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج’  پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے  متحدہ علما کونسل کے مرکزی رہنما مرزا یوسف بیگ اور انکے بیٹے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیاہے، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ علامہ مرزا یوسف حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی کی وجہ سے مسجد نورِ ایمان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کی گئی،  پولیس نے میرے اور بیٹۓ اور مسجد کے مؤذژن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فریکچر کی وجہ سے گھر میں موجود ہوں،  آج مقدمے کی اطلاع ملتے ہی اس ہی حالت میں تھانے گرفتاری کے لئے پیش ہوا تاہم پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.