Ultimate magazine theme for WordPress.

سکھرمیں 265، کراچی میں 189، دادو میں ایک، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں 7-7 کورونا کے مریضوں کی تصدیق

0 340

کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  زیرصدارت  کورونا وائرس  کے ٹاسک فورس کا 31 واں اجلاس ہوا،   اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، کور 5، رینجرز ، ایف آئی اے، سی اے اے ، ڈبلیو ایچ او اور دیگر  اداروں کے متعلقہ  افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں کل 469 کیسز  ہیں،  ان کیسز میں 265 سکھر، 189 کراچی، 1 دادو، 7 لاڑکانہ اور 7 حیدرآباد  کے ہیں،  آج  کراچی میں  نئے 12  کیسز  آئے ہیں، اس حساب سے  مقامی منتقلی  کے کیسز 132  ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ پچھلے  3 دن سے 41  کیسز ہوئے  ہیں، کراچی کے کیسز  میں 1 اٹلی ، 8 شام، ،6 دبئی ، 6 ایران ، 1قطر  ، 7سعودی عرب ،6 ترکی ، 5 امریکا ، 2 سوئٹزرلینڈ ،11 برطانیہ  اور 1 عراق کا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ میری کوشش  ہے  سندھ  کے عوام  کو کورونا وائرس  سے بچائوں ، جس میں میرے ساتھ عوام کا بڑا ساتھ ہے، لاک ڈائون  میں عوام  کے تعاون کی ضرورت  ہے، ہم اپنے ہیلتھ سروسز  پر اس لاک ڈائون  کے دوران  توجہ دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.