Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی، 9 افراد جان کی بازی ہارگئے

0 129

اسلام آباد/ کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک نہ سکا اور جمعہ کو بھی مزید کیسز سامنے آنے سے ملک میں مجموعی تعداد 1200 سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں اس مہلک وائرس کے کیسز کو آئے ہوئے ایک مہینہ سے زیادہ ہوچکا ہے اور اس عرصے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اگر اعداد و شمار کے حساب سے دیکھیں تو سب سے زیادہ سندھ اس سے متاثر ہے تاہم پنجاب میں تیزی سے کیسز میں اضافے کے بعد دونوں صوبوں کے کیسز کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں۔ جمعہ کو سامنے آنے والے کیسز کے بعد ملک میں اب تک متاثرین کی تعداد 1227ہوچکی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 24 کیسز سامنے آگئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزارت صحت کے عہدیدار زین رضا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 24 نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 147 تک پہنچ چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.