Ultimate magazine theme for WordPress.

قمبر کے قریب حوا کی بیٹی کی تذلیل، گھر کو آگ لگاکر منہ کالا کردیا گیا

0 415

قمبر (آن لائن نیوز روم) قمبر کے قریب ڈرگھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں گاوؑں ٹھوڑی بجار میں بااثر وڈیرے کے بیٹوں نے ایک کسان کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی کی تذلیل کی ہے، بااثر افراد نے پہلے غریب کے گھر کو آگ لگاکر جلایا پھر اس کی بیوی کے کپڑے پھاڑے اور اس کا منہ کالا کردیا۔ متاثر افراد کی شکایت کے باوجود پولیس نے اپنی روایت برقرار کھتے ہوئے ملزمان کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی بلکہ متاثر خاندان کو خاموش رہنے کیلئے دھمکایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.