Ultimate magazine theme for WordPress.

لاک ڈائون کے دوران صحافیوں سے ناروا سلوک پر صحافی تنظیموں اے پی جے اور پی آر اے کا سخت احتجاج

0 105

کراچی (آن لائن نیوز روم) ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس (سندھ )اے پی جے نے میڈیا ورکرز کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ اے پی جے مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں میڈیا ورکرز کو فرائض کی انجام دہی سے روکا جارہا ہے۔ ارکان مجلس عاملہ منیر ساقی ، عمیمہ ملک، قادر لاشاری، خورشید رحمانی، سعید لاشاری، ارشد محمود، ذواالفقار تنیوکا کہنا ہے کہ قانون نافڈ کرنے والے اداروں کی بلاجواز کارروائیوں کا حکومت نوٹس لے، حکومت اور میڈیا ورکرز کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے میڈیا کو استثنی حاصل ہے،  وزیراعلی سندھ، وزیر اطلاعات اور ترجمان سندھ حکومت فوری نوٹس لیں۔  دوسری جانب ترجمان پی آر اے نے لاک ڈاون کے دوران صحافیوں سے رینجرز اور پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کی ہے۔ ترجمان پی آر اے کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں رویہ قابل مذمت ہے،   ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ میڈیا ورکرز پر تشدد اور ہتک۔ آمیز رویہ کا سخت نوٹس لیں، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ میڈیا ورکز کے استثنی کے واضح احکامات جاری کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.