Ultimate magazine theme for WordPress.

حروں کے روحانی پیشوا پیرپاگارا نے مریدوں اور عقیدت مندوں کیلئے اہم حکم جاری کردیا

0 1,336

کراچی (آن لائن نیوز روم) حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے ملک بھر میں موجود اپنے مریدوں اور عقیدت مندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیں اور باری تعالیٰ سے اس کا رحم و کرم طلب کریں۔ منگل کی شب حر جماعت کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے کہا کہ یہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ رہا ہے اور رب کریم اپنے محبوب سرکار دو عالم ؐ کے طفیل ہم پر ضرور رحم فرمائے گا۔  انہوں نے حر جماعت اور تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے گھروں میں رہ کر اللہ تعالیٰ سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.