Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت نے صوبے میں کرفیو لگانے کا اشارہ دیدیا

1 388

کراچی (آن لائن نیوز روم) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیو نافذ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، حکومت عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کرسکتی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فکر ہے کہ کسی کا چولہا بند نہیں ہونا چاہیے، مخیر حضرات غریب مستحق افراد کی مدد کریں، ہمیں ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے۔ 

1 تبصرہ
  1. اسامہ کوراءی کہتے ہیں

    یہ بات مجہے بہت اچہی لگی کہ ہمکو ہر چیز کے حوالے سے آگاہی مل رہی ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.