Ultimate magazine theme for WordPress.

‘کورونا’ سندھ بھر کی ضلعی عدالتوں میں سول کیسز پر کارروائی معطل

0 124

کراچی (آن لائن نیوز روم) کورونا وائرس کی وجہ سے  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی عدالتوں نے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے،   ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی نے سرکلر جاری کردیا جس کے تحت  ضلعی عدالتوں میں سول کیسز پر کارروائی معطل کردی گئی ہے،  درخواست ضمانت اور ریمانڈ کے علاوہ آج سے تمام کیسز غیر معینہ مدت تک کیلئے موخر کردیئے گئے. خواتین اور پچاس برس سے زائد عمر والے عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے،  دیگر عملے کے لئے بھی روٹیشن میں ڈیوٹی آورس کرنے کا حکم دیا ہے،  سندھ ہائیکورٹ کی کراچی بینچ سمیت حیدر آباد ، لاڑکانہ اور سکھر سرکٹ بینچ میں بھی ضمانتوں کی درخواست پر کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.