Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا وائرس ویکسین کی فروخت کا دعویٰ کرنے والی ویب سائیٹ بند

0 121

نیویارک (آن لائن نیوز روم) امریکی محکمہ انصاف نے کورونا وائرس ویکسین کی فروخت کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹ بند کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا وائرس کی ویکسین فروخت کرنے کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تاحال ایسی کوئی ویکسین نہیں ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف اس قومی ہنگامی صورتحال میں ذاتی مفاد کے لیے مجرمانہ استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.