Ultimate magazine theme for WordPress.

‘کرونا وائرس’ کل یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی تقریبات منسوخ

0 42

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث کل یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔ قومی اعزازات کی مرکزی تقریب کل ایوان صدر میں ہونا تھی، صدر عارف علوی نے مختلف شخصیات کو عسکری و سول اعزازات دینا تھے۔ زرائع کے مطابق گورنرز ہاؤسز میں ہونے والی اعزازات کی تقاریب بھی نہیں ہونگی۔ رابطے پر کابینہ ڈویژن کے حکام نے موقف اختیار کیا کہ اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی۔ دوسری جانب ایوان صدر کے ترجمان کی طرف سے بھی مرکزی تقریب منسوخ کیے جانے کی تصدیق کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.