Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں کورونا کے مزید 15 نئے کیسز سامنے آگئے، ملک میں مریضوں کی تعداد 510 ہوگئی

0 145

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں مزید 15 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 510 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے 487 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خطرناک کورونا وائرس سے 5 مریض صحت یاب ہوکرڈسچارج ہوچکےہیں،  کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔   اسلام آباد میں 10، پنجاب میں 96، سندھ میں 267 مریض زیرعلاج ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  کےپی کے میں 23، بلوچستان میں 92، آزاد کشمیرمیں 1 اورگلگت بلستان میں 30 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.