Ultimate magazine theme for WordPress.

دوسروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی اینکر “فریحہ ادریس” نے شوہر کو گرفتار کروا دیا

0 380

کراچی (آن لائن نیوز روم) دوسروں کے حقوق کی “میڈیا” پر جنگ لڑنے والی مشہور زمانہ اینکر “فریحہ ادریس” خود گھریلو تشدد کا شکار ہو گئیں۔ انصاف کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی،پولیس کو ایف آئی آر میں درج کروایا کہ “میرا شوہر مرزا مسعود بیگ مجھے دوسرے ساتھیوں ساتھ مل کر قتل،تیزاب پھینکنے،قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے,بچوں پر تشدد کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی مسلسل دھمکیاں دے رہا” ہے ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا ہے، مار پیٹ اور زودکوب کرتا ہے جس کے باعث میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ ‏پولیس نے مرزا مسعود بیگ (ہیڈ آف پی ٹی وی ورلڈ) کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ ائیرپورٹ میں درج مقدمہ میں پولیس آج ملزم مرزا مسعود بیگ کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے لیے کورٹ میں پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ مرزا مسعود بیگ کو فریحہ ادریس نے ہی پی ٹی وی ورلڈ کا ہیڈ لگوایا تھا اس دور میں محمد مالک پی ٹی وی کے ایم ڈی تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.