Ultimate magazine theme for WordPress.

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاھ راشدی نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

0 213

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید سورھیہ بادشاھ کی وطن  کی آزادی کے لیے دی گئی تاریخی قربانی کو نصاب کا حصہ بنایا جائے،شھید سورھیہ بادشاہ کی یوم شھادت کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاھ کی شھادت وطن اور اسلام کی سربلندی کے  لیے ایک عظیم قربانی کے طور پر ہمیشہ یاد کی جائے گی،شھید سورھیہ بادشاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کو آزادی یا موت کا پیغام دیا ،اور آج ہمیں پاکستان میں آزادی کے ثمرات حاصل ہیں،جبکہ ھندستان میں مسلمان شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال اور تکلیف میں مبتلا ہیں،انہون نے کہا کہ شھید سورھیہ بادشاہ نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کو اپنا وکیل مقرر کرکے اس بات کو ثابت کیا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے تھے،،شھید سورھیہ بادشاہ نے جدوجھد آزادی میں نہ صرف سیاسی کردار ادا کیا بلکہ سامراج کے خلاف عسکری مزاحمت کی،انہوں نے کہا کہ شھید سورھیہ بادشاھ جنگ آزادی کی ہیرو ہیں اور ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قوم کے بچوں کو اس عظیم قربانی سے آشنا کرنے کے لیے قومی نصاب میں ایک مکمل باب کو شامل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ حر جماعت نے ہمیشہ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے بارڈرز پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اور دشمنوں کے دانت کھٹے کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کے پاگارہ خاندان اور حر جماعت قربانی کہ جذبے سے سرشار ہوکر ھمیشہ وطن کا دفاع کرتے رہیں  گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.