Ultimate magazine theme for WordPress.

وفاقی حکومت کو مل کر کام کرنے کی پیشکش، یے وقت پوائنٹ اسکورننگ کا نہیں:بلاول بھٹو

0 150

کراچی (آن لائن نیوز روم) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے سندھ حکومت شروع سے کوشش کررہی ہے، پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچا رہا ہوںم سنجیدہ صورتحال ہے ہرپاکستانی اپنی حفاظت کرے، اللہ پاک ہم سب کو محفوظ رکھے، کورونا صرف بخاراورفلونہیں ہےم اس میں موٹالٹی ریشو زیادہ ہے، عمررسیدہ اوربیمار  لوگوں کے علاوہ ہم سب کو متاثرکرسکتا ہے۔ سندھ اسیمبلی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب،وزیرصحت عزرہ پیچوہو،سعید غنی ودیگر کے ہمراہ بلاول بھٹوزرداری پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے یہ فلو چائینہ میں شروع ہوا، ہمارے پاس 36مشتبہ لوگ تھے جن کے ٹیسٹ کئے، ہم نے اپنے اقدامات اٹھائے ، حکومت سندھ نے ایف آئی سے لسٹ لی، ان کی نشاندہی کرکے رابطہ کیا ان کے ٹیسٹ کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا زورعوام کی آگاہی پر ہونا چاہیئے، لوگ فاصلہ رکھے، سندھ حکومت نے دس ہزارکٹس منگوائے ہیں وفاقی حکومت مدد کرے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نےجو اقدامات اٹھائے ہیں ان کا اثرتب ظاہر ہوگا جب سب اٹھائیں گے، برطانیہ فرانس یورپ سمیت سب حکومتیں ساتھ دے رہی ہیں، اس وقت پوائنٹ اسکورننگ کی ضروت نہیں، ہمیں مل کرمقابلہ کرنا ہے، وفاقی حکومت رویوں میں تبدیلی لائے ہم مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرسکتےہیں، جن کے پاس ورلڈ کلاس سسٹم ہے وہ بھی متاثرہوئے، ہماری کوششوں سے مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم امید کررہے ہیں، کراچی میں بڑا اسپتال بنایا جارہا ہے ایکسپوسینٹرمیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جولاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے وہ پورے ملک میں ہو، وفاقی حکومت ساتھ دے، ہمیں ٹھوس اقدامات اٹھانے پڑیں گے، ہمیں گھروں میں رہنا پڑے گا، ہم عوام کوراشن دیں گے، ان کےگھروں تک پہنچائیں گے، روزانی اجرت کے لوگ ہماری ذمہ داری ہے، صنعتی اوردیگراداروں کو ورکرز کو پوری تنخواہ دینی چاہیئے، مخیرحضرات آگے آئیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں ہمارے اندروہ صلاحیت ہے کہ ہم اپنے حالات کا مقابلہ کریں، ہمیں اپنا فرض بنھانا ہے، ہاتھ صاف کرنےچکی آگاہیمہم چلانی پڑے گی، پیپلزپارٹی کے ایم پی ایزایم این ایز اپنے حلقوں میں جائیں، ان کوبچانے کے لئے آگاہیمہم چلائیں، ہمیں سیلاب اورسونامی کی طرح مقابلہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.