Ultimate magazine theme for WordPress.

‘کورونا’ نے بولی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا کی خوشیاں مٹی میں ملادی

0 231

ممبئی (آن لائن نیوز روم) بولی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں اپریل کے آخری ہفتے میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا اعلان کردیں گے تاہم اب دنیا بھر میں پہلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث ان کی شادی بھی ملتوی ہوگئی۔ جہاں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں وہیں ان دونوں اداکاروں نے بھی اپنے گھروالوں اور دوستوں کی اچھی صحت کے لیے ابھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث علی فضل اور ریچا چڈا نے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ اب رواں سال کے آخر میں شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’دونوں اداکار چاہتے ہیں کہ ان کی فیملی اور دوست کورونا وائرس کی اس وبا سے محفوظ رہیں‘۔ خیال رہے کہ یہ دونوں اداکار کافی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہیں، ان دونوں نے فلم ’فقرے‘ میں ایک ساتھ کام کیا اور 2013 میں اس ہی فلم کے سیٹ پر ان دونوں کی دوستی ہوئی۔ بعدازاں 2017 کی ’فقرے ریٹرنز‘ میں بھی ان دونوں نے ساتھ کام کیا اور اس فلم کے حوالے سے رکھی متعدد تقریبات میں اکٹھے شرکت کی۔ جبکہ کچھ ماہ بعد مداحوں کے سامنے اپنے تعلق کا اعلان بھی کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.