Ultimate magazine theme for WordPress.

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار 2 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0 117

کراچی (آن لائن نیوز روم) کراچی پولیس نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان کو انسداددہشت گردی منتظم عدالت میں پیش کرکے 25 مارچ تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دعا منگی اغواء اور غیر قانونی اسلحے کے الزام میں پیش کیا گیا تھا، ملزمان میں زوہیب اور مظفر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشان کے علاقے سے اغوا کیا، ملزمان نے مغویوں کے اہلخانہ سے تعاون وصول کیا، ملزمان کے دیگر ساتھی مفرور ہیں گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں، دعامنگی کے اغوا کے دوران اس کا دوست حارث فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق  ملزمان دہشتگردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.