Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت اور پاک فوج شانہ بشانہ، کورونا سے متاثر صوبے کے 20 لاکھ غریب خاندانوں کو راشن بھیجنے کا فیصلہ

0 227

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) سندھ حکومت نے  شہروں کی بندش سے پریشان غریب افراد کو راشن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگ کھاد خوراک کے فکر میں مبتلا لگتے ہیں، ہم غریب لوگوں کو راشن گھروں پر بھیجنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایک مہینے کے راشن بیگ لوگوں کےگھروں پر پہنچایا جائے گا، 20 لاکھ راشن بیگس غریب عوام میں بھیجے جائینگے، راشن بیگس میں چاول، آٹا، تین اقسام کی دالیں، گھی، چینی، چائے کی پتی، خشک دودھ، مصالہ شامل ہونگے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسپو سینٹر کو دس ہزار بستروں کا اسپتال بنایا جائے گا، ایک ہال سے شروع کرتے ہیں اور برھاتے جائیں گے۔ ایکسپو میں ایک اسپتال بھی قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا،  کوپس کمانڈر کراچی کی راشن بیگس تقسیم اور راشن بیگ میں کیا مقدار ہونی چاہئے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کورپس کمانڈر کراچی نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر طرح کی حمایت اور مدد کرینگے،۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک آرمی سندھ حکومت کے ساتھ ایکسپو میں اسپتال اور آئیسولیشن سینٹر قائم کرنے میں بھی ساتھ ہے، کورپس کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دینگی، سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کرینگے جس میں کمشنر کراچی بھی ہونگے، کورپس کمانڈر کراچی کی طرف سے برگیڈیئر سمیع اور انکی ٹیم ہونگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.