Ultimate magazine theme for WordPress.

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مزید 4 اغواکار گرفتار، آئی ٹی کا ماہر بھی شامل

0 295

کراچی (آن لائن نیوز روم) کراچی میں دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گرفتار اغوا کار کی نشاندہی پر حساس ادارے اور پولیس نے اغواکار گروہ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔ گرفتار ملزموں میں آئی ٹی کا ماہر بھی شامل ہے، ملزم پروکسی اور وی پی این نمبرز استعمال کرنے کا ماہر ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان وی پی این نمبرز کے زریعے تاوان کا مطالبہ کرتے تھے۔ واردات میں گاڑی استعمال کرنے والا ملزم بھی دھرلیا گیا،واردات کے دوران مسلح ملزمان گاڑی میں بیک اپ سپورٹ دیتے تھے۔ ملزمان کے گروہ میں نوجوان لڑکیاں شامل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے لڑکیوں کو اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں سہولت کار کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی، پنڈی اور اندرون سندھ بھی چھاپے مارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.