Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

وزير خارجہ شاہ محمود قريشي بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے کیا؟

0 289

اسلام آباد(آن لائن نیوز روم) وزير خارجہ شاہ محمود قريشي نے سيلف آئسوليشن کا فيصلہ کرلیا ہے۔ شاہ محمود قريشي نے کہا ہے کہ کورونا کا ٹيسٹ کراوں گا، ماہرين نے پانچ دن بعد کورونا ٹيسٹ کا مشورہ ديا ہے، گھر والے مجھ سے بہت دور ہيں،  خود بھي نہيں چاہتا بچوں سے ملوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ  کورونا سے متعلق احتياط برتني چاہيے،  چيني قيادت کا کہنا ہے يہ آزمائش کا وقت ہے،  دنيا چين پر بہتان لگارہي ہے،  چين سے طلبا نہ بلوانا پاکستان کا اعتماد تھا، چيني صدر کہتے ہيں پاکستان کا احسان بھوليں گے نہيں۔ چين ميں پاکستاني طلبا پراعتماد تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  چين ميں پاکستاني طلبا کے ساتھ کوئي حادثہ نہيں ہوا،  ہميں کورونا کا مقابلہ کرنا ہے،  چين جانے کا مقصد اظہار يکجہتي تھا۔ شاہ محمود قريشي نے کہا کہ زائرين نے گھروں کو لوٹنا ہي تھا، بارڈر پر کورونا سے بچاو کے انتظامات ناکافي تھے،  زائرين کي واپسي کا فيصلہ انتہائي مشکل تھا، سعودي عرب نے 72 گھنٹوں کي پابندي تو لگادي، سعودي عرب سے عمرہ زائرين کے معاملے پر بات ہوئي۔ عمرہ زائرين کي وقفے سے واپسي کي درخواست کي،  ہميں احتياطي تدابير ميں تعاون کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.