Ultimate magazine theme for WordPress.

بیمار بھی دربدر، کل سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند

0 316

کراچی (آن لائن نیوز روم) کل سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس میں کام نہیں ہوگا، سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کورنٹین یونٹ اور  ایمرجنسی میں ڈیوٹی کریں گے، کل سے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں معمول کی او پی ڈی کو معطل  کر رہے ہیں، او پی ڈی آنے والے ہزاروں مریض ہائی رسک پر ہیں، ینگ ڈاکٹرز کے رہنماوں نے تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو صورت حال سے آگاہ کر دہے۔چیر مین ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن  فزیشن کنسلٹنٹ  شعبہ میڈیسن جناح اسپتال ڈاکٹر عمر سطان کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے یہ اقدام موجودہ صورت حال کے تناظر میں اٹھایا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے نئی صورت حال سے سندھ بھر میں اپنے تنظیمی یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے، کورونا صورت حال کے پیش سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،ایک عالمی چیلنج کا سامنا ہے سب مل کر کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.