Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان سپر لیگ وقت سے پہلے ختم کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

0 304

لاہور (آن لائن نیوز روم) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے میچز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے بقایا میچز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلا کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس کھلاڑی کا ٹیسٹ کچھ دیر بعد ان کے ملک میں ہوگا۔ وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی لیگ میں شامل تمام افراد کےفوری ٹیسٹ کروانے کے لیے سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا یہ صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدل رہی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.