Ultimate magazine theme for WordPress.

اسپین کی خاتون اول بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

0 221

اٹلی: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کے بعد یورپی ملک اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ 45 سالہ بیگونا گومز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ بیگونا گومز کسی بھی ملک کی دوسری خاتون اول ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، ان سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی 13 مارچ کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔ اہلیہ کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو قرنطینہ کردیا تھا جب کہ خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، تاہم تاحال ان میں کورونا کے متاثر ہونے کی علامات سامنے نہیں آئیں۔ اٹلی کے وزیر اعظم 48 سالہ پیدرو سانچز کی اہلیہ کا ٹیسٹ 14 مارچ کو اس وقت کیا گیا تھا جب کہ وزیر اعظم ہاؤس میں آنے جانے والے کچھ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ سپین کے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپین کی خاتون اول 45 سالہ بیگونا گومز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور ممکنہ طور پر اب وزیر اعظم کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون اول اور وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے تاہم انہیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر نگہداشت میں رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی اہلیہ کا ٹیسٹ اس وقت کرایا گیا جب اسپین کے 2 وزیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور دونوں متاثرہ افراد وزیر اعظم ہاؤس کا دورہ کر چکے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.