سکھر/ کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد، کراچی کے بعد لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ تفتان سے سکھر منتقل کیے گئے زائرین میں سے 13 کے طبی ٹسیٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔ اس اعتبار سے محض آج کی تاریخ میں ملک میں مجموعی طور پر 20 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 35 ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ایک اور کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی۔ متعلقہ ادارے مطابق مریض گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی پہنچے تھے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت نے بھی وائرس سے متاثرہ شخص کی تصدیق کی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق متاثرہ شخص بلوچستان سے تعلق رکھتا ہے اور گزشتہ رات ہی کراچی پہنچا تھا۔ اس سے قبل حکومت سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ تفتان سے منتقل کیے گئے زائرین میں سے کم از کم 13 افراد کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ‘مذکورہ افراد سرحد پر قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا’۔ سکھر میں قرنطینہ کے سینٹر سے 40 زائرین کے طبی نمونے ٹیسٹ کے لیے کراچی روانہ کیے گئے تھے جس میں سے 13 نمونے مثبت ثابت ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کیے گئے مجموعی 853 زائرین میں سے 288 کو سکھر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ سکھر میں منتقل کیے گئے 288 زائرین کے سوا 20 سالار بھی ہیں۔ قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کی تھی۔ وزیر صحت سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ 4 میں سے تین کورونا وائرس کے مریض چند روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس وطن پہنچے تھے۔
تازہ ترین
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات