Ultimate magazine theme for WordPress.

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی پروفیشنل صحافی بن گئے

0 210

کراچی (آن لائن نیوز روم)  پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی۔ تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہوا، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا، کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم مینجر ارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی، ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ اداء کیا۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،  موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا۔ امتیاز خان فاران ، ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر ، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.