Ultimate magazine theme for WordPress.

‘اداکارہ ہوں، جسم فروش نہیں’ مریم نفیس نے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیے

0 503

لاہور: پاکستانی ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ  مریم نفیس نے خود کو ہراساں کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پیغامات کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیے ہیں۔ مریم نفیس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھجوائے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اداکارہ ہیں، جسم فروش نہیں‘۔ اداکارہ نے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کرنے والے مرد کے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ایک شخص کے پیغامات انہیں ذہنی طور پر پریشان کر رہے ہیں۔ مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا۔ اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا کہ وہ اداکارہ ہیں، کوئی جسم فروش نہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے شخص نے اداکارہ کو پیغام بھیجا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنا چاہتا ہے اور وہ اس کے بدلے اداکارہ کو خطیر رقم بھی دینے کو تیار ہے۔ پیغام بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ ان سے کہیں بھی، کسی بھی جگہ یہاں تک کہ دوسرے ملک میں بھی ملاقات کرنے کو تیار ہے اور اس کے عوض وہ اداکارہ کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے تک کی رقم بھی فراہم کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.