Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا میں مبتلا حیدرآباد کا مریض کون ہے اور اینگرو کمپنی میں کس کو وائرس لگا ہے۔۔؟

0 317

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ہے، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کی جانب سے 2 نئے کیسز کے بارے میں بتایا گیا کہ پہلا کیس حیدرآباد سے جبکہ دوسرا کیس کراچی سے سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حیدرآباد میں جس مریض میں کیس سامنے آیا وہ شام سے براستہ دوحہ آیا تھا جبکہ دوسرا مریض ایران سے براستہ دبئی پاکستان پہنچا تھا۔  ترجمان کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ افراد کے رابطے میں آنے والے افراد کی ٹیسٹ کے لیے انہیں ٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اینگرو کمپنی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ان کے ایک ملازم کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہاربر فرنٹ عمارت کی 8ویں منزل پر اینگرو کارپوریشن کے ایک ملازم کا سی او وی آئی ڈی 19 کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور یہ ملازم آخری مرتبہ 6 مارچ 2020 کو صرف کچھ وقت کے لیے دفتر آیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر آئندہ 3 روز کے لیے ہاربر فرنٹ عمارت میں موجود اینگرو کے تمام دفاتر بند رہیں گے اور کام کا دورباہ آغاز پیر 16 مارچ سے ہوگا۔ تاہم بیان میں یہ واضح کیا گیا کہ دفتر کی بندش کے دوران اینگرو عمارت کی تمام منزلوں پر انفیکشن سے بچاؤ (ڈس انفیکشن) کو یقینی بنائے گا۔ اینگرو کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ 3 روز کے لیے اس عمارت کے اینگرو کے تمام ملازمین سے توقع ہے کہ وہ گھر سے کام کریں گے۔ تاہم یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ آج سامنے آنے والے 2 کیسز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ متاثر ہونے والا فرد اینگرو کا ملازم ہے یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.