کراچی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ‘عورت مارچ’ کے شرکا نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے مختلف پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے۔ اس موقع پر کچھ مارچ کے شرکا میں سے کچھ ڈرم بجا رہے ہیں جبکہ نعروں اور تالیوں کی گونج بھی سنائی دے رہی ہے۔ مظاہرین کے اکٹھے ہوتے ہی انہوں نے خواتین کی خود مختاری کا مطالبہ کرنے کے لیے نعرے بازی کیے۔ عورت مارچ کے شرکا ایگرٹن روڈ سے ایوان اقبال تک گئے اور ان کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ عورت مارچ کے شرکا اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔ مارچ کے شرکا نے خواتین کی خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ کراچی میں خواتین کے حقوق کی علمبرداروں نے فریر ہال کے باہر عورت مارچ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی رہنما غنویٰ بھٹو، سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ عورت مارچ کے مقام پر سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو خواتین ورکرز فیڈریشن کے شرکا کی جانب سے بھی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک مارچ کا انعقاد کردیا ہے۔ تنظیم کی جنرل سیکریٹری زہرا اکبر خان نے خواتین کی خود مختاری اور کام کرنے کی جگہ پر ہراسانی اور تفرقہ سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ پاکستان تحفظ موومنٹ کی جانب سے کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر ‘حیا مارچ’ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سکھر میں بھی عورت آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا جو لب مہران سے شروع ہوا۔ سکھر میں ہونے والے عورت آزادی مارچ کی قیادت سماجی رہنما امر سندھو، عرفانہ ملاح، روزینہ جونیجو، عائشہ دھاریجو کر رہی ہیں جو بندر روڈ، فوارہ چوک سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا، پریس کلب کے باہر سماجی رہنما مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔ سکھر میں منعقدہ عورت آزادی مارچ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع سے خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ حیدرآباد میں سماجی رہنما صنم چانڈیو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔
تازہ ترین
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات