Ultimate magazine theme for WordPress.

گلشن حدید میں بلڈ بینک کا افتتاح، زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی ہے:صدرالدین شیخ

0 145

ملیر(آن لائن نیوز روم) سجاگ شیخ ویلفیئر ایسو سی ایشن (سسوا) سندھہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام گلشن حدید میں چلنے والی شیخ ویلفیئر ہسپتال میں ہیومن کیئر بلڈ بینک کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سماجی کارکن و سسوا کے فائونڈر صدرالدین شیخ،سماجی کارکن فہد زیدی،سی ای او بلڈ بینک حسن رضا بٹ،ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سادیہ قاضی،امجد زرداری و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر مقرنین نے کہا کہ گلشن حدید میں بلڈ بینک کی اشہد ضرورت تھی اور ہمیں امید ہے کے یہ بلڈ بینک گلشن حدید سمیت گرد و نواح کے علاقوں کے لوگوں کی بغیر کسی رنگ و نسل کے خلق خدمت کرے گی، سجاگ شیخ ویلفیئر ایسو سی ایشن سسوا کے فائونڈر و سماجی کارکن صدرالدین شیخ اور سی ای او حسن رضا بٹ نےکہا کہ اس بلڈ بینک سے تہیلیسمیا،ہیموفیلیہ،لیکومیہ بلڈکینسر کے مریضوں کو مفت بلڈ دیا جائے گا جبکہ ڈونر حضرات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی جائے گی اور صدرالدین شیخ نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد ہے انسانیت کی خدمت ہمارا عزم اور ہم گذشتہ چھہ سالوں سے مختلف شعبہ جات میں اپنی مدد آپ کے تحت خلق خدمت کررہے ہیں اور ہم حکومت وقت اور مخیر حضرات سے گذارش کرتے ہیں کے ہماری تنظیم کی جائز و مالی مدد کی جائے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.