Ultimate magazine theme for WordPress.

خوابوں کے بادشاہ منظور وسان بھی خواتین کے حقوق کے علمبردار نکلے

0 140

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے خواتین کے عالمی دن پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے طرف سے تمام خواتیں کو عالمی دن مبارک ہو۔ اپنے بیان میں منظور وسان  شہید محترم بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ  خواتین کے حقوق کی بات کی ہے، ھمارے ملک میں خواتین دیگر ممالک سے بنیادی حقوق کے حوالے سے بہت پیچھے ھیں۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  خواتین کو بنیادی حقوق دیکران کی حفاظت کرنی چاہئے یہ ان کا بنیادی حق ہے،   شھید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جدوجھد کرکے اس ملک کی جھموریت کے لیئے قربانی دی وہ اسلامی ممالک کی پہلی وزیراعظم خاتون تھی۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عورت کے حقوق کی بات کی ہے ہمیشہ عورت کے لئے آواز بلند کیا ہے،  موجودہ وفاقی حکومت میں خواتین کو حقوق نہیں مل رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.