Ultimate magazine theme for WordPress.

‘خواتین پیچھے نا ہٹے’ فریال تالپور کا اہم بیان سامنے آگیا

0 475

کراچی: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کی شراکت کے بغیردنیا کو ترقی و تمدن کی رفعت و بلندی ملنا ممکن نہیں، خواتین کو پیچھے رکھنا کوئی نظریئہ نہیں استحصال ہے۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ خواتین کی شراکت کے لیے جدوجہد اور انقلابی اقدام اٹھانا پیپلز پارٹی کی پہچان ہیں، شہید بھٹو کا پیش کردہ قوم کا متفقہ آئین خواتین کو مساوی حیثیت دیتا ہے، آج ملک میں ہر سطح پر خواتین کا بڑھتا ہوا کردار محترمہ شہید کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ثمر ہے۔ ان کہا تھا کہ  گھریلو تشدد، کم سنی کی شادی اور غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کی روکتھام کے لیئے اقدامات پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہیں،   سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ویمن مارچ کی دوٹوک حمایت خواتین کے لیئے باعث حوصلہ ہے، پاکستانی خواتین پیچھے ہٹنے والی نہیں، کیونکہ ان کا رول ماڈل فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.