Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت نے اہلبیت کے زائرین کو بھی نہیں بخشا، دو دن پرانا کھانا دیدیا، کئی لوگ بیمار پڑگئے

0 162

کوئٹہ: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسکریننگ کے لئے تافتان بارڈر پر روکے گئے زائرین نے دو دن پرانا کھانا دئے جانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایران سے واپسی آئے زائرین نے حکومت کی جانب سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے اور کھانے میں شدید گندی بو ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو کھانہ واپس کردیا ہے ۔ زائرین نے بتایا کہ پانی کی شدید قلت کے باعث رفع حاجت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔زائرین کے مطابق صبح ہوتے ہی حکام صرف بخار چیک کرکے چلے جاتے ہیں، اور کوئی ٹیسٹ نہیں کیا جارہا جبکہ وہ کئی دن سے بارڈر پر پریشان حال پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کی شدت کی وجہ سے عورتیں اور بچے بیمار پڑنے لگے ہیں۔ زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان میں سے جن افراد میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.