Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران کے خلاف مقدمہ درج

0 229

کراچی: وزیراعلی سندھ کے احکامات کے بعد بدعنوان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 94/2020 نیو ٹاون میں درج کروایا گیا،  مقدمہ ایس بی سی اے افسر علی مہدی کاظمی نے اپنی مدعیت میں درج کروایا، مقدمے میں 147,148,353,186/506 کی دفعات شامل کی گئی ہے۔ 4 مارچ کو 11 بجکر 20 منٹ پر  30 ملازمین ایس بی سی اے آفس میں داخل ہوئے،  ان ملازمین نے ڈی جی آفس میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی اور مغلظات بکیں، ملازمین نے دفتر میں داخل ہوکر سرکاری کام میں مداخلت بھی کی، مورخہ 4 مارچ کو لوکل گورمنٹ کے سیکریٹری کی جانب سے 28 ملازمین کو معطل کیا گیا تھا، معطل افسران میں عادل عمر صدیقی، جمیل میمن ، راشد ناریجو، جمال محمد، ظہیر احمد،  الطاف کھوکھر، عبدالسجاد خان ، عاصم خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.