Ultimate magazine theme for WordPress.

سینیٹر سسئی پلیجو نے عورت مارچ کی مخالفت پر فردوس عاشق اعوان کو کھری کھری سنادی

0 474

کراچی: فردوس عاشق اعوان کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر خواتین کو کئی دن 24 گھنٹے دھرنے میں مجبور کرکے بٹھایا گیا تھا وہ کیا تھا؟،  موجودہ حکومت خواتین کو حق دینے اور عورت مارچ کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟۔ اپنے بیان میں سسئی پلیجو نے کہا کہ جناح کے پاکستان مین عورت کی سوچ اور شعور پہ پابندی نھین ھونی چاھئے،  ہمیں تعلیم،صحت، سیاست، آرٹ اور سائنس کے میدان میں عورتون کی حوصلہ افزائی کرنی ھوگی، ورنہ پاکستان کی ترقی ایک دیوانے کے خواب مثل ھوگی۔ سسئی پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عورت مارچ کو سیکیورٹی دینی ہی پڑے گی،  عورت مارچ عورتون کے آئینی حقوق اور قوانین اور عورت دشمن رجحان کی نفی کے متعلق ھے۔  انہوں نے کہا کہ فردوس اعوان  کو مخالفت کرنے کی بجائے حمایت کرنی چاہیے تھی, عورت کے حقوق انسانی بنیادی حقوق ھی ھین اور اسے اسی تناظرے مین دیکھنا ھوگا،  پی ٹی آئی نے شاید عورتون کے متعلق اپنا منشور الیکشن کے وقت دکھاوے کے لئے بنایا تھا، لگتا ھے وہ عورتون کے  آئینی حقوق سے ھی دستبردار ھوگئے ھین تبھی عورت مارچ کی مخالفت کررھے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.