Ultimate magazine theme for WordPress.

ایران سے آنے والے 109 زائرین کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا، سندھ حکومت پریشان

0 272

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا،  اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، رینجرز کے حکام، کور کمانڈر، ایئرپورٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایف آئی اے، آغا خان کے ڈاکٹر فیصل  اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ایک مشکوک کا ٹیسٹ کروایا وہ  وہ منفی آیا ہے،  ابھی تین ٹیسٹ بھیجے ہیں انکے نتائج آنے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ  سندھ میں 68 ٹیسٹ ہوئے ، پنجاب میں 75، اسلام آباد میں 59، کے پی کے میں 24، بلوچستان میں 8، آزاد کشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں 14 ٹیسٹ ہوئے ہیں،  کل زائرین 2355 ہیں، گزشتہ 14 دنوں میں 1748 واپس آئے ہیں، 497 ابھی بھی انکے گھروں میں قرنطینہ میں رکھے ہیں، 2245 مکمل ٹریس ہوگئے ہیں باقی 110 ٹریس ہونے ہیں۔ مراد علی شاہ کو تبایا گیا کہ ٹریس نہ ہونے والوں میں 109 کا تعلق کراچی اور ایک کا تعلق بدین سے ہے، آج جوائنٹ سیکریٹری ہیلتھ اور سیکریٹری ہیلتھ نے سندھ کے محکمہ صحت سے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انھوں نے بھی وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے بات کی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.