Ultimate magazine theme for WordPress.

"میرا جسم میری مرضی” شیری رحمٰن کا جمعیت علمائے اسلام کو کرارا جواب

0 401

اسلام آباد:انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو جلسے میں خطاب کے دوران ‘عورت مارچ’ پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیریٰ رحمٰن نے بھی جے یو آئی کے سینیٹر مولوی فیض محمد کو کرارا جواب دیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی سینیٹ میں ‘عورت مارچ’ کے خلاف بات کرنے والے جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولوی فیض محمد کو کرارا جواب دیا ہے۔ شیری رحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اپنے حقوق کے لیے گھر سے نکلنے والی خواتین کو آوارگردی کرنے والی خواتین کہنا غلط عمل ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان جیسے جمہوری ملک میں شہید بے نظیر بھٹو جیسی خواتین بھی اپنے حقوق اور جمہوریت کی طاقت کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور انہیں بدچلن کہنا غلط ہے۔ انہوں نے عورتوں پر تنقید کرنے والے سینیٹر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مرد اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلتا ہے تو اسے کچھ نہیں کہا جاتا لیکن جب عورتیں نکلتی ہیں تو انہیں بدچلن اور آوارہ گرد کہا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.