Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک میں کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

0 261

اسلام آباد/ کراچی: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایک کیس سندھ اور ایک وفاق میں رپورٹ ہوا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت سندھ نے بھی کراچی میں کورونا وائرس کے نئے مریض کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں مذکورہ نئے کیسز کی تصدیق صبح 5 بجے ہوئے اور متاثرہ شخص نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص سمیت ان تمام افراد کو اسکریننگ کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن سے وہ رابطے میں رہا۔ معاون خصوصی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ مریضوں سے متعلق ان کی ذاتی معلومات نشر کرنے سے گریز کریں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی صدارت میں  کورونا وائرس  پر ٹاسک فورس  کا تیسرااجلاس ہوا،   اجلاس میں  چیف  سیکریٹری سندھ،  وزیر صحت،  میئر کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، کمشنر  کراچی، سی او ایس 5  کروپس بریگیڈیر عبد السمیع، ڈی جی   پی ڈی ایم اے اور  دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں  بتایا گیا کہ ایک اور کورونا وائرس  کیس  ظاہر  ہوا ہے، یہ کیس جس شخص میں ظاہر ہوا ہے  اس کی  عمر 65 سال ہے، یہ شخص 20 فروری  کو ایران  سے آیا تھا، اس  کی فیملی  میں 4  لوگ ہیں  اُن کو   بھی گھر میں   آئسولیشن میں رکھا  گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے نئے کیس کے  ظاہر ہونے  پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ  کو ایران سے آنے والے مزید لوگوں  کے گروپس، فیملی اراکین اور  قریب رہنے والوں کی اسکریننگ  کرنے کی ہدایت  دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.