Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈرامے ‘عہد وفا’ میں اب ہمایوں سعید کی انٹری

0 87

کراچی:پاکستان کے مقبول ڈرامے ‘عہد وفا’ میں اب ہمایوں سعید بھی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہم ٹی وی نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اس ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد اس کی آخری قسط کا دلچسپ ٹیزربھی جاری کیا گیا۔ اس ٹیزر میں ہمایوں سعید پاک فوج کے میجر بنے، جو بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے سوالات کرتے نظر آئے۔ جس کے بعد اس ٹیزر میں ڈرامے کی اب تک کی چند اقساط کی جھلکیاں اور آخری قسط کے کچھ مناظر دکھائے گئے۔ ٹیزر میں ڈرامے کے مرکزی اداکار احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور وہاج علی کو پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.