Ultimate magazine theme for WordPress.

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کورونا جلد حملا کر سکتا ہے:طبی ماہرین

0 229

کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ  جو افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائرس انھیں  بھی متاثر کر سکتا ہے۔ جیو ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسپتال کے ماہر انفیکشن ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس سے اچھی صحت والے  شخص کو کچھ نہیں ہوتا، جن کے پھیپھڑے کمزور ہوں یا قوت مدافعت کم ہو تو وائرس اس کو زیادہ متاثر کرتا ہے، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن حفاظتی تدابیر کے طور پر پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جن کی عمر 40 سے کم ہو کورونا وائرس سے ان کی اموات تقریباً نا ہونے کے برابر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.