لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر عورت مارچ رکوانے کے خلاف سماعت ہوئی، عورت مارچ کی طرف سےسماجی کارکن حنا جیلانی اور ایڈوکیٹ نگہت داد عدالت میں پیش ہوئیں، ڈاریکٹر ایف آئی اے عبدالرب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی عدالت میں موجود تھے، عورت مارچ کی طرف سے انسانی حقوق کی کارکن حنا جیلانی نے موقف اپنایا کہ ہم عورت مارچ خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کرنا چاہتے ہیں، عدالت میں ایک اور وکیل کے بولنے پر شور ہوا جس پر چیف جسٹس نے کہا اگر ایسے کیا تو میں کیس نہیں سنوں گا، درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف میں کہا کہ ہم اس ایجنڈے کو سمجھتے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صرف سرکاری اداروں کا موقف جاننا چاہتے تھے۔ حنا جیلانی نے کہا کہ عورت مارچ اتوار کو کر رہے ہیں جس سے کاروبار پر اثر نہیں ہوگا۔ ہم منہ اٹھا کر تو مارچ نہیں کررہے ہے۔اظہر صدیق نے عدالت کو بیان میں کہا کہ عورت مارچ رکوانے کا ارادہ نہیں ہے، جس پر حنا جیلانی نے کہا کہ درخواست گزار کا عورت مارچ سے کیا تعلق ہے، اظہر صدیق نے کہا کہ پچھلے سال کے پوسٹر دیکھیں کیا ہوا تھا، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آزادی اظہار پر ایسے پابندی نہیں لگ سکتی، حنا جیلانی نے پوچھا کہ درخواست گزار کیوں عورت مارچ کی تشہیر پر سوشل میڈیا میں پابندی چاہتا ہے، چیف جسٹس نے پولیس سے استفسار کیا کہ پولیس سیکیورٹی کیسے دیں گے , حنا جیلانی نے بھی کہا کہ پہلے بھی مارچ ہوا پرامن رہا۔ عدالت نے حنا جیلانی کے فریق بننے اور اعتراضات پر درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیااور کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ دیں۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی غیر زمہ دار بیان نہیں ہونے چاہیے۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی