Ultimate magazine theme for WordPress.

علی حسن زرداری و دیگر 6 ملزمان نے 538 ملین کی جائیدادیں بنائی ہیں:نیب کی سندھ ہائیکورٹ کو آگاہی

0 280

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں رکن سندھ اسمبلی علی حسن زرداری سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری ابتدائی مراحل میں ہے، انکوائری کی تکمیل کے لیے مزید مہلت درکار ہے، ملزمان نے 538 ملین کی جائیدادیں بنائی ہیں۔ عدالت نے نیب کے کیس آفیسر پر اظہار برہمی  کرتے ہوئے کہا کہ کس رفتار سے آپ انکوائری کر رہے ہیں؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہاں 538 ملین کی 60 جائیدادیں ہے،  تین ماہ میں آپ کے تین لوگوں سے تفتیش کی ہے، اس رفتار سے چلے گے تو ایک ماہ میں ایک فرد سے انکوائری کرینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  اگر آپ نے اپنی کارکردگی صحیح نہیں کی توہر پیشی پر  ڈی جی نیب کو بلائیں گے۔ عدالت نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے 3 ماہ کی مہلت دے دی،  ملزمان کی ضمانت میں بھی 27 مئی تک توسیع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.