Ultimate magazine theme for WordPress.

اب ماسک کیلئے آپ کو دکانوں پر جانے کی ضرورت نہیں، آپ گھر بیٹھے ماسک بنا سکتے ہیں

0 257

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں ماسک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور وہ دکانوں پر نایاب ہوگئے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ماسک کی کمی واقع ہوگئی ہے لیکن آپ کو اگر مارکیٹ سے ماسک دستیاب نہ ہوتو گھر بیٹھے بھی آپ عام ماسک بنا سکتے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک لڑکی کو ٹشو کے ذریعے ماسک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ماسک تیار کرنے کے لیے ایک معیاری بڑا ٹشو رول لیں اور دو بڑے ربر بینڈ لیں۔ اس کے بعد رول میں سے ایک ٹشو نکالیں جس میں آگے پیچھے بل دیں جیسا ویڈیومیں دکھایا جارہا ہے۔ پھر اس کے دونوں اطراف ربر بینڈ لگا کر اسٹیپلر کردیں اس طرح فوری اور گھر بیٹھے ماسک تیار ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.