Ultimate magazine theme for WordPress.

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0 131

ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 32 سالہ روسی ٹینس اسٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’ووگ‘ اور ’وینیٹی فیئر‘ جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا اور کہا کہ وہ ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں انہیں اپنے کیریئر میں  5 گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس جیتنے کا اعزازحاصل ہے، ماریہ شراپوا آخری بار آسٹریلین اوپن2020 میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آؤٹ کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.